ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں بھاری برسات کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی صورت حال

منگلورو میں بھاری برسات کی وجہ سے کئی مقامات پر سیلابی صورت حال

Fri, 11 Sep 2020 20:49:43    S.O. News Service

منگلورو،11؍ستمبر (ایس او نیوز) دو دن سے مسلسل بارش کے بعد منگلورو شہر اور اطراف کے بہت سے علاقوں میں مصنوعی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

منگلورو شہر میں بد ھ کی رات سے برسات شروع ہوئی تھی جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ جن رہائشی علاقوں  میں سیلاب کی سی کیفیت دیکھنے کو مل رہی ہے ان میں جپّی موگارو، کوٹارا چوکی ، ننتھور، پمپ ویل ، پڈیل ، برکے کوٹارا، آکے وغیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ بہت سے  علاقوں میں گھروں کے اندر برساتی پانی گھس گیا ہے۔  بچاؤ مہم چلائی جارہی ہے۔ ٹریفک میں  خلل پڑگیا ہے۔میونسپل کارپوریشن میئر دیواکر پانڈیشور نے ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا ہے۔ 

ادھر بھٹکل میں بھی موسلا دھار برسات کی وجہ سے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جم گیا ہے۔ سڑکوں پر لوگوں اورگاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایک طرح عام زندگی گویا مفلوج سی ہوکر رہ گئی ہے۔


Share: